6 نومبر، 2024، 2:34 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85651709
T T
0 Persons

لیبلز

اسلامی : ہم لیزر کی صنعت میں خودکفیل ہوچکےہیں

 تہران - ارنا – ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم نے لیزر ٹیکنالوجی کی نمائش میں اپنی بعض پروڈکٹس کی رونمائی کی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ ہم اس صنعت میں خود کفیل ہوچکے ہیں

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے بدھ 6 نومبر کو حکومتی کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ہم نے لیزرٹیکنالوجی کی نمائش میں جن پیداواروں کی نمائش کی ہے درحقیقت ان کی تیاری کے ساتھ ہی ہم اس صنعت میں پوری طرح خود کفیل ہوچکے ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ لیزر ٹیکنالوجی روز بروز خود کو عوام میں زیادہ متعارف کررہی  ہے اور اور دیگر صنعتوں کی مدد میں اپنی حیثیت اور پوزیشن کو زیادہ اجاگر کررہی ہے۔

 ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا کہ مذکورہ نمائش میں ہم نے رنگین دھاتوں کی لیزر کٹنگ مشین کی رونمائی کی جبکہ گزشتہ سال ہم نے لیزر ویلڈنگ کی رونمائی کی تھی۔

انھوں نے کہا کہ لیزر کٹنگ مشین سے انتہائی ظریف کٹنگ انجام دی جاسکتی ہے جبکہ اس پر آنے والے اخراجات بہت کم ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .