ایران کا اپنے دفاع کا حق محفوظ ہے اور بین الاقوامی سطح پر کسی بھی مجرم کو سزا سے نہيں بچنا چاہئے  

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرقانون برائے انسانی حقوق و بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے اپنے دفاع کا حق محفوظ ہے اور ملک کے متعلقہ حکام اقوام متحدہ کے منشور کی دفعہ 51 کے مطابق،مناسب وقت پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کا جواب ضرور دیں گے۔

 ارنا کے مطابق ایران کے نائب وزیر قانونی برائے انسانی حقوق و بین الاقوامی امور عسکر جلالیان نے ارنا کے نامہ نگار کے ساتھ بات چیت میں ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے بارے میں کہا کہ صیہونی حکومت نے ایک غیر دانشمندانہ اقدام میں  اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جارحیت کی ہے ۔

 انھوں نے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ صیہونی حکومت  کی اس جارحیت سے ایرانی معاشرے پر کسی بھی قسم کے سماجی اور نفسیاتی اثرات مرتب نہیں ہوئے ہیں، قانونی نقطہ نگاہ سے اس غاصب حکومت کے جرائم کی فہرست میں ایک اور جارحانہ جرم ثبت ہوگیا ہے۔

 انھوں نے غاصب صیہونی حکومت کی جارحیتوں کے جواب میں ایران کے آپریشن وعدہ صادق 1 اور وعدہ صادق 2 کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  ملکی اور بین الاقوامی ابلاغیاتی ذرائع نے لکھا ہے کہ ایران کے آپریشن وعدہ صادق 1 اور وعدہ صادق 2 کے وقت صیہونی اور ان کے حکام پناہ گاہوں کی طرف بھاگتے دیکھتے گئے  لیکن جب غاصب صیہونی حکومت  کا حملہ  ہوا تو اگرچہ آدھی رات گزرچکی تھی لیکن ایرانی عوام چھتوں پر جاکر اس کا تماشا دیکھ رہے تھے۔

 عسکر جلالیان نے کہا کہ  اندرونی اور بین الاقوامی سطح پر ایرانی عوام کے اس طرزعمل کا بہت اہم پیغام گیا کہ دنیا جان لے کہ ایرانی عوام نے برسوں جنگ  دیکھی ہے اور وہ اسرائیل سے بالکل نہیں ڈرتے۔  

 ایران کے نائب وزیر قانون نے  صیہونی حکومت کے اس اقدام کو اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق ملکوں کے لئے ضروری ہے کہ علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کا خیال رکھیں اور اس کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات عمل میں لائيں۔  

 عسکر جلالیان نے کہا کہ بین الاقوامی عدالت انصا ف کے منشور میں بھی وضاحت کی گئی ہے کہ کسی بھی ملک کو ایسا کوئی اقدام نہیں کرنا چاہئے جس سے علاقے کی سلامتی درہم برہم ہوجائے بنابریں صیہونی حکومت کا اقدام بین الاقوامی عدالت انصا ف کے منشور کے بھی منافی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یقینا صیہونی حکومت کے اقدامات اور جرائم امریکا، یورپ اور مشرق وسطی کے ان ممالک کو بھی  دامنگیر ہوں گے جو غاصب صیہونی حکومت کے جرائم پر خاموش ہیں، بنابریں ان کو اس کی روک تھام کی فکر کرنی چاہئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .