صدر مسعود پزشکیان نے جمہوریہ الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کے نام پیغام میں ایران اور الجزائر کے تعلقات کو 60 سال پر مشتمل قرار دیا اور تمام شعبوں میں تعلقات میں فروغ پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ الجزائر کی تحریک آزادی نے دوسری اقوام پر بھی مثبت اثر ڈالا ہے۔
یاد رہے کہ فرانسیسی سامراج کے خلاف الجزائر کے عوام کی تحریک آزادی سن 1954 سے لیکر 1962 تک جاری تھی جس کے نتیجے میں الجزائر پر فرانس کا 150 سالہ سامراج ختم ہوا اور الجزائر نے آزادی حاصل کرلی۔
الجزائر کے انقلاب کو فرانس، روس اور ایران کے ساتھ ساتھ گزشتہ دو صدیوں کے اہمترین انقلابوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ