ارنا کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے مشیر محمود الہباش نے روسی خبررساں ایجنسی اسپوتنک کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں منظم جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور اب بھی ان جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
انھوں نے کہا کہ انہیں جرائم کےارتکاب پر بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پرازیکیوٹر نے عدالت سے اسرائيلی وزیر اعظم اور وزیر جنگ کی گرفتاری کا حکم صادر کرنے کی درخواست کی ہے۔
فلسطینی انتظامیہ کے مشیر محمود الہباش نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی، جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کیا ہے اورغزہ کے باشندوں کے خلاف سفید فاسفورس سمیت ایسے مواد اور ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے جو ممنوعہ ہیں اور ان کے استعمال پر بین الاقوامی پابندی ہے۔
محمود الہباش نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے ان جرائم کے دستاویزی ثبوت بین الاقوامی فوجداری عدالت میں پیش کردیئے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ