25 اکتوبر، 2024، 3:07 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85638845
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونیوں کے ہاتھوں جنوبی لبنان میں صحافیوں کا قتل، جنگی جرم: ترجمان وزارت خارجہ

تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے تازہ سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ صیہونیوں نے لبنان کے جنوب مشرقی علاقے میں صحافیوں کی رہائشگاہ کو جان بوجھ کر تباہ اور ان صحافیوں کو شہید کردیا جسے جنگی جرم کے علاوہ اور کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

اسماعیل بقائی نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کو صیہونیوں نے یہ فضائی حملہ کرکے المیادین اور المنار نیوز چینلوں سے وابستہ غسان نجار، وسام قاسم اور محمد رضا کو شہید کردیا حالانکہ صحافی، رپورٹرز اور ٹی وی چینلوں کا دیگر عملہ، عالمی قوانین کے مطابق، انسان دوستانہ سرگرمیوں کے تحت آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران غزہ اور لبنان میں 180 صحافیوں کو شہید کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جنیوا کنوینشن کے تحت، خطرناک علاقوں یا ان خطوں میں جہاں مسلحانہ جھڑپیں ہو رہی ہوں، سرگرم صحافیوں کی حفاظت ضروری ہے اور انہیں نشانہ بنایا جانا غیرقانونی ہوتا ہے۔

واضح رہے صیہونیوں نے غزہ اور لبنان ہر جگہ ان صحافیوں کو نشانہ بنایا ہے جو اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے علاقے کی صورتحال کی منظرکشی کر رہے تھے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .