23 اکتوبر، 2024، 8:38 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85637531
T T
0 Persons

لیبلز

سید ہاشم صفی الدین نے جام شہادت نوش کیا: حزب اللہ لبنان کا بیان

تہران/ ارنا- حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے استقامتی تنظیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کردی۔

حزب اللہ لبنان کے بیان میں آیا ہے کہ سید ہاشم صفی الدین بیروت پر صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہوئے۔

اس بیان میں درج ہے: مجاہدت اور شہید پرور امت، استقامت اور کامیابی کی قوم کی خدمت میں عالی شان رہبر اور راہ قدس کے شہید، حزب اللہ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ، سید ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تعزیت پیش کرتے ہیں۔

اس بیان مین آیا ہے کہ سید ہاشم اپنے عالمی مقام اور عظمی شہید، سید حسن نصراللہ سے جاملے۔ وہ سید حسن نصراللہ کے قریب وہی مقام رکھتے تھے جو حضرت عباس علیہ السلام کا امام حسین علیہ السلام کے لیے مقام تھا۔

حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ سید ہاشم صفی الدین پر سید حسن نصراللہ کا پورا اعتماد تھا اور سخت حالات میں ان پر تکیہ کرتے تھے۔

حزب اللہ لبنان کے بیان میں آیا ہے کہ سید ہاشم صفی الدین نے اپنی عمر کا زیادہ تر حصہ حزب اللہ، اسلامی استقامت اور معاشرے کی خدمت میں صرف کی اور پوری ذمہ داری اور صلاحیت کے ساتھ، ایگزیکٹیو کمیٹی اور اس کے ذیلی اداروں اور دستوں کی کمان سنبھالے رکھی۔

اس بیان مین درج ہے کہ سید ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے مجاہدوں، اس کے حامیوں اور شہیدوں کے اہل خانہ کے قریبی دوست تھے یہاں تک کہ اللہ تعالمی نے انہیں شہادت کے رتبہ عطا کیا اور شہیدان کربلا سے متصل کردیا۔

اس بیان میں امام زمانہ (عج)، رہبر انقلاب اسلامی اور استقامتی محاذ کے تمام مجاہدوں اور دوستوں کو تعزیت پیش کی گئی۔

حزب اللہ لبنان نے اس بیان میں شہید ہاشم صفی الدین سے عہد کیا کہ آزادی اور کامیابی کے حصول تک استقامت اور جہاد کا راستہ جاری رکھا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .