ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرنے دلاور جہادی کمانڈر یحیی سنوارکی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی، غزہ کے مظلوم اور پائیدار عوام اور دنیا کے سبھی حریت پسندوں کو تعزیت پیش کی ہے۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحیی سنوارکی شہادت پر اپنے پیغام تعزیت میں کہا ہے کہ جارحیت کے مقابلے میں جہاد، مقبوضہ سرزمینوں کے اصلی مالکین کو آزادی و رہائی کا ہدیہ عطا کرنا، اعلی ہدف اور عظیم کام ہے جو دہشت گردانہ قتل سے نہیں رک سکتا ۔
آپ کا تبصرہ