الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینیوں کے لئے مخصوص اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کا یہ اسکول جبالیا میں واقع تھا۔
عینی شاہدوں کے مطابق، بمباری کے بعد آگ کے شعلے اٹھ رہے ہیں جس سے مزید بے گھر فلسطینیوں کی جان خطرے میں پڑ گئی ہے۔
شمالی غزہ کے ایمرجنسی ادارے کے سربراہ نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ ابوحسین نام کے اس اسکول کو دو میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
باخبر ذرائع کے مطابق، شہیدوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری جانب طبی وسائل کی قلت کی وجہ سے زخمیوں کی جان بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
شمالی غزہ کے ایمرجنسی ادارے کے سربراہ نے بتایا کہ گزشتہ 13 دن سے صیہونی فوج شمالی غزہ میں کسی بھی قسم کا امدادی سامان داخل ہونے نہیں دے رہی ہے اور علاقے کو مکمل طور پر اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔
آپ کا تبصرہ