15 اکتوبر، 2024، 2:51 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85628742
T T
0 Persons

لیبلز

اسلام آباد شنگھائی تنظیم کے سربراہان کی میزبانی کے لیے تیار، تصاویر 

اسلام آباد - ارنا - شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہوں کا 23 واں اجلاس آج (منگل) سے اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے جس کے لیے پاکستان کے دارالحکومت کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

ارنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی حکام نے دارالحکومت میں سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی میزبانی کے لیے اسلام آباد شہر کو خوبصورتی سے سجایا ہے ۔

اسلام آباد شنگھائی تنظیم کے سربراہان کی میزبانی کے لیے تیار، تصاویر 

اسلام آباد کا خوبصورت اور سرسبز و شاداب شہر جو کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی 2 روز کے لیے میزبانی کرنے والا ہے، اس تقریب سے چند روز قبل ہی شہر میں چراغانی بھی کی گئی ہے جس سے پاکستان کا دارالحکومت اور بھی زیادہ چمکتا دمکتا دکھائی دے رہا ہے۔

اسلام آباد شنگھائی تنظیم کے سربراہان کی میزبانی کے لیے تیار، تصاویر 

حکومت پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وفود کی آمد و رفت کے عمل کو سہل بنانے کے لیے اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں 23، 24 اور 25 تاریخ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد شنگھائی تنظیم کے سربراہان کی میزبانی کے لیے تیار، تصاویر 

اسلامی جمہوریہ ایران، روس، چین، ہندوستان، پاکستان، قزاقستان، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور بیلاروس اس تنظیم کے مستقل رکن ہیں۔

اسلام آباد شنگھائی تنظیم کے سربراہان کی میزبانی کے لیے تیار، تصاویر 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .