اسماعیل بقائی کی جانب سے جاری شدہ پیغام میں آیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے اصولی موقف کے تحت ہر طرح کی دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کی مذمت کرتا ہے۔
ایران کے ترجمان وزارت خارجہ کے بیان میں درج ہے کہ اس نوعیت کے گھناؤنے اقدامات کی روک تھام کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تمام ممالک کو تعاون کرنا چاہئے۔
اسماعیل بقائی نے اس موقع پر اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کیا اور ایرانی عوام اور حکومت کی جانب سے پاکستانی عوام اور عہدے داروں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی۔ انہوں نے مرحومین کے لئے مغفرت اور زخمیوں کے لئے شفا کی دعا کی۔
آپ کا تبصرہ