اسماعیل بقائی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں لکھا ہے کہ عباس عراقچی نے اپنے سعودی ہم منصب سے علاقے کے حالات بالخصوص لبنان اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی۔ دونوں فریقوں نے غزہ اور لبنان پر جاری جارحیت کے فوری خاتمے اور امدادی کارروائی پر زور دیا۔
ترجمان وزارت خارجہ نے مزید لکھا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے تہران اور ریاض کے مابین دوطرفہ تعلقات اور سیاسی، سیکورٹی اور معاشی تعلقات میں فروغ پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ