ایک باخبر فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ صیہونیوں نے مقبوضہ جولان سے دمشق کے "المزہ" رہائشی علاقے کو تین راکٹوں کا نشانہ بنایا۔ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی رات 8 بجے کیا گیا۔
ابتدائی رپورٹوں کے مطابق، اس حملے مین کئی بچے اور خواتین بھی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونیوں کے اس جارحانہ حملے میں بھاری مقدار میں مالی نقصان بھی ہوا ہے اور آخری اطلاع تک ملبے تلے دبے شہریوں کو بچانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ