ارنا نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ شہید عزالدین القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ کے مغرب میں صیہونی فوجیوں سے مقابلہ کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق اس مقابلے میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ سرایا القدس نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ کے مرکز میں صیہونی فوج کے ایک مرکاوا ٹینک پر راکٹ سے حملہ کیا ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ سرایا القدس نے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے اسی طرح سدیروت، نیرعام اور غزہ کے اطراف میں واقع دیگر صیہونی کالونیوں پر بھی میزائل سے حملے کئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ