صدر مسعود پزشکیان22 ستمبر بروز اتوار صبح اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت اور تقریر کرنے نیویارک گئے تھے۔
اس دورے کے دوران صدر نے سوئٹزرلینڈ، فن لینڈ، ترکی، تاجکستان، صربیہ، فرانس اور بلغاریہ کے صدور، سوڈان کی گورننگ کونسل کے سربراہ، پاکستان، ناروے اور لبنان کے وزرائے اعظم، اور کویت کے ولی عہد سے ملاقات کی۔ چین کے وزیر خارجہ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور یورپی کونسل کے سربراہ نے بھی صدر ایران سے ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔
اس کے علاوہ، ڈاکٹر پزشکیان نے امریکی میڈیا کے سینئر عہدہ داروں، الڈر گروپ، مذہبی دانشوروں کے ایک گروپ ، سینئر امریکی مفکرین، امریکہ میں رہنے والے سینير ایرانی سیاسی دانشوروں اور ایرانی شہریوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔
آپ کا تبصرہ