اس خبر کے اعلان سے قبل ، لبنان کے جنوب میں کئی شدید دھماکوں کی آواز سنائی دی۔
اسرائیلی ڈرون نے بھی گزشتہ روز سہ پہر کو لبنان کے جنوب میں ایک موٹرسائیکل کو نشانہ بنایا تھا ۔
یہ ہوائی حملہ لبنان کے جنوب میں "وادی حامول" سے " طیر حرفا " کی سمت جانے والی شارہ پر کیا گيا تھا۔
اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز بھی بیروت کے جنوب میں ضاحیہ پر حملہ کیا اور ایک عمارت کو نشانہ بنایا تھا، جس میں حزب اللہ کے کمانڈر ابراہیم عقیل سمیت 16 افراد شہید ہوئے اور دسیوں دیگر زخمی ہوئے تھے۔
یاد رہے لبنان میں منگل اور بدھ کو دہشت گردانہ کارروائی کے دوران صیہونی حکومت نے ہزاروں پیجرز، وائرلیس آلات اور مواصلاتی نظام کو دھماکے سے اڑا کر کم از کم 37 لبنانی شہریوں کو شہید اور 4000 سے زائد کو زخمی کر دیا تھا۔
دنیا کے کئی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے لبنان میں ہونے والے حالیہ دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
جمعرات کو حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اپنی تقریر میں زور دیا تھا کہ صیہونی حکومت نے لبنان میں اپنی حالیہ دہشت گردانہ کارروائیوں سے تمام ریڈ لائنیں پار کر دی ہيں اوراسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
آپ کا تبصرہ