21 ستمبر، 2024، 9:25 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85602657
T T
0 Persons

لیبلز

صدرمملکت : کوئی بھی شیطانی طاقت ہماری سرزمین پر حملہ کرنے کی جرائت نہیں رکھتی

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس نے دشمنوں کو ناامید کردیا ہے  کہا ہے کہ آج ایران کی دفاعی طاقت اس سطح پر ہے کہ کسی بھی شیطانی طاقت کے اندر ہماری سرزمین پر جارحیت کی جرائت نہیں ہے

ارنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سنیچر کو مسلح افواج کی پریڈ سے خطاب میں کہا کہ ہفتہ دفاع مقدس ان گمنام شہیدوں کی جاں فشانیوں کی یاد دلاتا ہے کہ جن کے پاکیزہ خون نے انقلاب اسلامی کی بقا کو یقینی بنادیا ۔

 انھوں نے کہا کہ ہمارے ان شہیدوں نے ہمارے ملک و قوم کی سربلندی پر اپنی جانیں نثار کردیں، ہم ان پر درود وسلام بھیجتے ہیں۔

ڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ آج ہفتہ دفاع مقدس ہفتہ وحدت ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسلح افواج اور عوام کی وحدت نے جارحیت پسند سامراجی ملکوں کو جنہوں نے انقلاب اسلامی کو ختم کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی تھی، مایوس کردیا۔

 صدر ایران نے کہا کہ بری فوج، فضائیہ اور بحریہ نیز طاقتور سپاہ اور وہ سبھی لوگ جو دفاع کرسکتے تھے، میدان میں آئے اور دشمن کو اپنے ملک  کی ایک بالشت زمین پر بھی قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔ یہ اتحاد وحدت کی علامت ہے۔

 ڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ پوری دنیا آگئ اور کوشش کی کہ ایران اپنے انقلاب کو باقی نہ رکھ سکے لیکن عوام، فوج اور سپاہ کی میدان میں موجودگی اس بات کا باعث بنی کہ ملک کی ایک بالشت زمین پر بھی قبضہ نہ ہوسکا۔

 صدر ایران نے کہا کہ آج ایران کی دفاعی توانائي اتنی بڑھ چکی ہے کوئی بھی شیطانی طاقت  ہمارے ملک پر جارحیت کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی۔

 انھوں نے کہا کہ ایران کی یہ سربلندی ہمارے مجاہد سپاہیوں، دانشوروں، سائنسدانوں اور اسکالروں کی مرہون منت ہے جنہوں نے ملک کی دفاعی طاقت اس سطح پر پہنچادی ہے۔

 صدر ایران نے کہا کہ ہم  فخر کے ساتھ یہ اعلان کرتےہیں کہ اپنے ملک کے دفاع کے ساتھ ہی اسلامی ملکوں کے اتحاد کے ساتھ علاقے میں امن و سلامتی برقرار کرنے پر بھی قادر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی  نے اپنی بے مثال بصیرت اور تدابیر سے ہمیں اس سربلندی اور افتخارسےہمکنار کیا ہے اور اپنے رہبر پر فخر کرتے ہیں۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .