4 ہزار کے قریب پاکستانی اور افغان زائرین پزیرائی کا اعزاز

تہران (IRNA) صوبہ جنوبی خراسان کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف اوقاف کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ اب تک 38 ہزار 731 پاکستانی اور افغان زائرین کو مشہد سے واپسی کے راستے میں قائم موکب میں ضروری خدمات فراہم کي جاچکی ہیں۔

حجت الاسلام حسن رحیمی نے جمعرات کے روز ایرنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی زائرین کا پانچ مقامات پر استقبال کیا گیا جن میں دشت بیاز کی مسجد خضری، امام زادہ  زید قائن، آستانہ امامزادہ باقریہ، امام زادہ سید علی کے روضے  اور نہبدان کی مسجد حضرت ابوالفضل شامل ہیں۔

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ امامزادگان باقریہ برجند میں 1 ہزار 270 افراد، قائن میں 9 ہزار 90 افراد، امام زادہ سید علی روضے میں 15 ہزار 260 افراد، مسجد حضرت ابوالفضل 8 ہزار 356 افراد اور جامع مسجد خضری میں 4 ہزار 755 زائرین کو قیام و طعام کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال صوبہ جنوبی خراسان کو معاون صوبے کے طور پر منتخب کیا گیا ہے تاکہ مشہد جانے اور آنے والے پاکستانی اور افغان  زائرین کو خدمات فراہم کی جاسکیں۔ 

انہوں نے کہا کہ صوبہ جنوبی خراسان ہر سال پاکستانی اور افغان زائرین کی میزبانی کرتا ہے اور گزشتہ سال اس صوبے میں 35 ہزار پاکستانی اور 15 ہزار ایرانی زائرین کو قیام و طعام کی جملہ سہولتیں مہیا کی گئي تھیں۔ 

واضح رہے کہ ایران کے صوبہ جنوبی خراسان کی سرحدیں افغانستان سے ملتی ہیں جبکہ یہ شہر اربعین واک اور مشہد مقدس جانے والے پاکستانی زائرین کے راستے میں واقع ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .