ارنا کے مطابق منگل 17 ستمبر کی شام روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے تہران میں صد ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔
اس رپورٹ کے مطابق صدرایران نے اس ملاقات میں، دونوں ملکوں کے روابط کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران روس روابط میں حسب معمول توسیع اور استحکام کا عمل جاری رہے گا۔
انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت تہران ماسکو روابط اور باہمی تعاون بڑھانے پر سنجیدگی سے کام کرے گی۔
روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شویگو نے اس ملاقات میں بتایا کہ روسی صدر نے ان سے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام کو ان کا یہ پیغام پہنچادیں کہ علاقائی مسائل میں تعاون کے حوالے سے روس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
سرگئی شویگو نے صدرایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے کہا کہ صدر پوتین روس کے شہر قازان میں مجوزہ برکس سربراہی اجلاس میں آپ سے ملاقات کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ