15 ستمبر، 2024، 5:17 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85597433
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی قومی ووشو ٹیم ایشیا  میں دوسری پوزیشن پر

تہران- ارنا- ایران کی قومی ووشو ٹیم نے ایشیائی چیمپئن شپ میں دو کیٹیگریز میں رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔

ایشین ووشو چیمپئن شپ کا 10 واں سیزن آج مکاؤ میں ختم ہو گیا اور  ایران کی ٹیم دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

چین نے گزشتہ سیزن کی طرح 18 گولڈ، ایک  سلور اور تین  برونز کے تمغے جیت کر چیمپئن شپ  پر قبضہ کر لیا۔،

ایران کی قومی ووشو ٹیم نے 7 سونے، 3 چاندی اور 5 کانسی کے میڈل جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی.

ملیشیا نے تین سونے، چار چاندی اور تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ویتنام، ہانگ کانگ، مکاؤ، قزاقستان ، ہندوستان اور جاپان بھی چوتھے سے دسویں نمبر پر  رہے۔

اس  مقابلے میں ایران کی  ممتاز کھلاڑی  زہرا کیانی نے انفرادی سیکشن میں 2 گولڈ میڈل جیت کر ایرانی ٹیم کی اسٹار بن گئیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .