"قائم 100" سیٹلائٹ لانچر کے ذریعے "چمران 1" سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ

تہران- ارنا-  ہفتے کی صبح چمران 1 تحقیقی سیٹلائٹ قائم- 100 سیٹلائٹ لانچر کے ذریعے لانچ کیا گیا اور کامیابی کے ساتھ زمین کے 550 کلومیٹر کے مدار میں  پہنچا دیا گيا۔

 چمران 1 ریسرچ سیٹلائٹ کو ایران الیکٹرانک انڈسٹریز اسپیس گروپ صا ایران نے ایرو اسپیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور  نالج بیسڈ نجی کمپنیوں کے تعاون اور شراکت  سے تیار کیا ہے۔

اس سیٹلائٹ کا وزن تقریباً 60 کلو گرام ہے اور اس کا بنیادی مشن ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر سسٹمز کی جانچ کرنا ہے ۔

قائم- 100  سیٹیلائٹ لانچر ٹھوس ایندھن  سے چلتا ہے ۔ اسے پاسداران انقلاب فوج کے ایرو اسپیس یونٹ کے ماہرین نے  تیار کیا ہے ۔ یہ لانچر  اپنے دوسرے آپریشن میں چمران 1 سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ  خلاء میں پہنچانے میں کامیاب رہا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .