13 ستمبر، 2024، 10:14 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85594949
T T
0 Persons

لیبلز

المیادین:حزب اللہ کے آپریشن آربعین میں 22 صیہونی فوجی ہلاک ہوئے ہیں

تہران – ارنا – المیادین نیوز چینل نے جمعرات کی رات یورپی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان کے آپریشن آربعین میں صیہونی حکومت کے گالیلوت فوجی مرکزکے یونٹ 8200 پر حملے میں  22 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے

ارنا نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ  یورپی سیکورٹی ذرائع نے جزب اللہ کے آپریشن آربعین میں غاصب صیہونی حکومت کے گالیلوت فوجی مرکزپر حملے میں سنگین جانی اور مالی نقصان کا انکشاف کیا ہے ۔  

اس پورٹ کے مطابق یورپی سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حملے میں بہت سے اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

 یورپی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے گالیلوت فوجی مرکز کے انٹیلیجنس یونٹ 8200 پر حملے میں 22 صیہونی فوجی ہلاک اور 74 زخمی ہوئے ہیں۔

  یہ رپورٹ ایسی حالت میں سامنے آئی ہے کہ جمعرات کو صیہونی حکومت کے میڈیا نے بتایا تھا کہ اسرائیلی فوج کے یونٹ 8200 کے کمانڈر نے اپنے استعفے کا اعلان کردیا ہے۔

   اس سے پہلے المیادین نے معتبر ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ حزب اللہ لبنان نے آپریشن اربعین میں جو لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک کمانڈر شہید فواد شکر کے دہشت گردانہ قتل کا بدلہ لینے کے لئے انجام دیا تھا، اسرائیلی فوج کے انیٹلیجنس یونٹ 8200 کے ہیڈکوارٹر پر حملہ بہت کامیاب رہا تھا۔  

 اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے ایئرڈیفنس کو ناکام بناتے ہوئے، مذکورہ ہیڈکوارٹر پر 6 ڈرون طیاروں سے حملہ کیا تھا۔   

 المیادین نے بتایا تھا کہ حزب اللہ لبنان کے ان سبھی ڈرون طیاروں نے بہت دقت کے ساتھ صیہونی حکومت کی گالیلوت فوجی چھاؤنی کے اندر مدنظر اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔

یاد ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی یہ فوجی چھاؤنی تل ابیب کے نزدیک ہے ۔

 المیادین نے معتبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ غاصب صیہونیوں نے آپریشن اربعین کے بعد اس فوجی چھاؤنی کے اطراف میں کئی کلومیٹر تک بہت ہی سخت سیکورٹی حصار قائم کردیا ہے اورغیر فوجیوں کے ساتھ ہی فوجی اہلکاروں کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ اس سیکورٹی حصار کے قریب نہ جائيں۔

المیادین کے مطابق ان معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اگرچہ حزب اللہ کے آپریشن اربعین پر اسرائیلی حکومت کے میڈیا اور فوجی نیز سیکورٹی ذرائع نے مکمل طور پر خاموشی اختیار کررکھی ہے، لیکن یہ آپریشن بہت کامیاب رہا ہے۔

یاد رہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے آپریشن اربعین کے بعد اپنے خطاب میں کہا تھا کہ  اس آپریشن کا ہدف  تل ابیب کے نزدیک گالیلوت فوجی چھاؤنی میں اسرائیلی حکومت کے فوجی انٹیلیجنس سینٹر 8200 کو نشانہ بنانا تھا۔

انھوں نے اپنے خطاب میں بتایا تھا کہ آپریشن اربعین کا دوسرا ہدف غاصب صیہونی حکومت کا عین شمر نامی ایئر بیس تھا جو لبنان سے 75 کلومیٹر اور تل ابیب سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔  

سیدحسن نصراللہ نے اپنے اس خطاب میں بتایا کہ ہمارے بہت سے ڈرون  ان دونوں اہداف تک پہنچ گئے،اگرچہ غاصب صیہونی حکام اس کو چھپارہے ہین لیکن آنے والے  شب وروز حقیقت کو برملا کردیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .