القدس بریگيڈ نے مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے آپریشن " کیمپوں کی دہشت" کے بارے میں ایک بیان جاری اوراعلان کیا ہے کہ اس فلسطینی تنظیم کے مجاہد نے گزشتہ 72 گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں غاصب صیہونی فوجیوں سے 14 جھڑپیں کی ہیں۔
القدس بریگیڈ نے زور دیا ہے کہ اس کی طولکرم بريگيڈ نے غاصب صیہونی فوجیوں کے ساتھ مختلف علاقوں میں 7 مسلحانہ جھڑپیں کی ہیں اور غاصب صیہونی فوجیوں کے راستے میں 4 بم دھماکے کئے ہيں۔
طولکرم بریگیڈ نے بھی زور دیا ہے کہ اس کے مجاہدوں نے کئی دیگر فلسطینی مجاہدوں کے ساتھ مل کر غاصب صیہونی فوجیوں سے جنگ کی ہے جس کے دوران کئی صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہيں۔
آپ کا تبصرہ