ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطینی قیدیوں کےامور کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غرب اردن میں کل سے آج تک کم سے کم 30 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
فلسطینی قیدیوں کے امور کے ادارے نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غرب اردن میں گرفتار کئے جانے والوں میں کچھ بچے ہیں اور کچھ ایسے افراد ہیں جو صیہونی جیل سے آزاد ہوئے تھے۔
فلسطینی قیدیوں کے امور کے ادارے نے بتایا ہے کہ گزشتہ بدھ کو غرب اردن پر صیہونی فوج کے وسیع حملووں کے آغاز کے بعد سے اب تک صیہونی فوجیوں نے 180سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
اس تنظیم نے بتایا ہے کہ اس کو غرب اردن کے شہیر جنین سے گرفتار کئے جانے والے فلسطینیوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہے، اندازہ لگایا جاتاہے کہ جنین میں درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہوگا۔
گزشتہ روز فلسطین کے محکمہ صحت نے بھی اعلان کیا تھا کہ گزشتہ بدھ کو غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کا وسیع حملہ شروع ہونے کے بعد کم سے کم 30 فلسطینی شہید اور 130 زخمی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے اب تک غرب اردن میں 682 فلسطینی شہید اور 5700 زخمی ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ