29 اگست، 2024، 9:07 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85582761
T T
0 Persons

لیبلز

 غرب اردن میں 10 ہزا 300 سے زائد فلسطینیوں کی گرفتاری

تہران- ارنا – فلسطینی قیدیوں سے متعلق تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 10 ہزار 300 سے زائد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے

تہران- ارنا – فلسطینی قیدیوں سے متعلق تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 10 ہزار 300 سے زائد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے

ارنا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی تنظیم نے آج ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غرب اردن کے مختلف علاقوں سے مزید 25 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

 اس رپورٹ کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ان 25 فلسطینیوں میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو  صیہونی حکومت کی جیل سے رہا ہوئے تھے۔

 فلسطینی قیدیوں کی تنظیم نے بتایا ہے کہ بدھ کو غرب اردن پر حملے  شروع ہونے کے بعد سے جمعرات کی شام تک گرفتار ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 45 ہوگئی  ہے۔

 اس بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2023 میں غزہ پر غاصب صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد سے اب تک غرب اردن سے دس ہزار تین سو سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

 اسی سلسلے میں حماس کے ایک رہنما حسام بدران نے الجزیرہ ٹی وی کے ساتھ انٹریو میں کہا ہے کہ غرب اردن پر غاصب صیہونی حکومت کے وسیع حملوں سے ثابت ہوتا ہے کہ اس غاصب اور ناجائز حکومت کوفلسطینی عوام کے خلاف جارحیت اور جرائم کے ارتکاب کے لئے کسی بہانے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔   

 حسام بدران نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے اور اس کے خلاف غزہ اور غرب اردن میں استقامت جاری رہے گی ۔

 انھوں نے کہا کہ غرب اردن میں دشمن کو اپنی فوجی کارروائیوں میں شکست کا سامنا ہوگا اور فلسطینیوں کی نئی نسل استقامتی تحریک کی قیادت کرے گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .