26 اگست، 2024، 10:40 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85579588
T T
0 Persons

لیبلز

پڑوسی ملکوں کے ساتھ ایران کی نان پیٹرولیئم اشیا کی تجارت کی سطح 27 ارب ڈالر ہوگئی

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ کسٹم کے سربراہ نے بتایا ہے کہ 20 مارچ سے شروع ہونے والے رواں ایرانی سال کے ابتدائی پانچ مہینے میں، 15 پڑوسی ملکوں کے ساتھ نان پیٹرولیئم  اشیا کی تجارت میں 16 فیصد اضافہ ہوا اوراس کی سطح 26 ارب 85 کروڑ 70 لاکھ ڈالرتک پہنچ گئی   

ارنا کے مطابق ایران کے محکمہ کسٹم کے سربراہ محمد رضوانی فر نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  رواں ایرانی سال کے پہلے پانچ مہینے میں  پندرہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ وزن کے لحاظ سے چار کروڑ پینتیس لاکھ اناسی ہزار ٹن کی تجارت ہوئی جس سے  گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

 انھوں نے بتایا کہ اس مدت میں سب سے زیادہ تجارت پانچ پڑوسی ملکوں، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، عراق، پاکستان اور روس کے ساتھ ہوئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس مدت میں ایران نے متحدہ عرب امارت کے ساتھ گیارہ ارب ڈالر، ترکیہ کے ساتھ 6 ارب ڈالر، عراق  کے ساتھ چار اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر اور پاکستان کے ساتھ ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی نان پیٹرولیئم اشیا کی تجارت کی ہے۔  

 انھوں نے بتاایا کہ رواں ایرانی سال کے ابتدائی پانچ مہینے میں پندرہ پڑوسی ملکوں کو برآمد کی جانے والی نان پیٹرولیئم اشیا میں وزن کے لحاظ سے گیارہ فیصد اور مالیت  کے لحاظ سے انیس فیصد اضافہ اور درآمد میں وزن کے لحاظ سے 10 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .