ارنا کے مطابق ایران کے محکمہ کسٹم کے سربراہ محمد رضوانی فر نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں ایرانی سال کے پہلے پانچ مہینے میں پندرہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ وزن کے لحاظ سے چار کروڑ پینتیس لاکھ اناسی ہزار ٹن کی تجارت ہوئی جس سے گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس مدت میں سب سے زیادہ تجارت پانچ پڑوسی ملکوں، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، عراق، پاکستان اور روس کے ساتھ ہوئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس مدت میں ایران نے متحدہ عرب امارت کے ساتھ گیارہ ارب ڈالر، ترکیہ کے ساتھ 6 ارب ڈالر، عراق کے ساتھ چار اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر اور پاکستان کے ساتھ ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی نان پیٹرولیئم اشیا کی تجارت کی ہے۔
انھوں نے بتاایا کہ رواں ایرانی سال کے ابتدائی پانچ مہینے میں پندرہ پڑوسی ملکوں کو برآمد کی جانے والی نان پیٹرولیئم اشیا میں وزن کے لحاظ سے گیارہ فیصد اور مالیت کے لحاظ سے انیس فیصد اضافہ اور درآمد میں وزن کے لحاظ سے 10 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ