حزب اللہ لبنان: شہید "فواد شکر" کے خون کا انتقام لینے کی کارروائیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے

تہران – ارنا – حزب اللہ لبنان نے اپنے کمانڈر شہید "فواد شکر" کے خون کا انتقام لینے کی کارروائیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہوجانے کا اعلان کردیا ہے۔

 ارنا کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے تازہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ یہ مرحلہ مد نظر اہداف تک ڈرون حملوں کے گزرنے کے راستے میں موجود میں صیہونی حکومت کی فوجی چھاؤنیوں اور مراکز کو نشانہ بنانے کے لئے انجام دیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے  بتایا ہے کہ اس نے 320  سے زائد کیٹیوشا میزائل فائر کئے ہیں ۔

 حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ اس مرحلے میں  صیہونی حکومت کے جن فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے ان میں، میرون فوجی چھاؤنی،  میزائل فائر کرنے کا نافیہ زیف سینر، جعتون فوجی اڈرہ ، الزاعورہ فوجی سینٹر، السہل فوجی چھاؤنی اور  مقبوضہ جولان کا کیلع فوجی اڈہ، یوآف فوجی چھاؤنی، نفاح فوجی مرکز،  یارون اڈہ اور عین زی تیم  نیز راموت نفتالی فوجی چھاؤنیاں شامل ہیں۔

حزب اللہ لبنان نے آج اتوار کی صبح  بیروت کے جنوبی علاقے پر غاصب صیہونی  حکومت کے ان حملوں کے جواب میں کارروائیاں شروع کردینے کا اعلان کیا ہے جن میں حزب اللہ کے  ایک کمانڈر " فواد شکر" شہید ہوگئے تھے

ارنا نے صیہونی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان کی کارروائیاں شروع ہونے کے بعد پورے مقبوضہ فلسطین میں وحشت پھیل گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوآو گالانت نے پورے مقبوضہ فلسطین میں سیکورٹی ہائی الرٹ کا اعلان کردیا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع کے مطابق لبنان سے مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی اہداف پر 200 میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اسی کے ساتھ غاصب صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ہمارے حملوں کے جواب میں  عام شہریوں کو نقصان پہنچایا تو اس کی بہت ہی سخت اور دردناک سزا ملے گی۔

 اس دوران غاصب صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک گھنٹے میں لبنان سے مقبوضہ فلسطین کی طرف 150 میزائل داغے جانے کا مشاہدہ کیا ہے ۔

 الجزیرہ کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان سے داغا گیا ایک میزائل مقبوضہ فلسطین کے الجلیل العلیا نامی علاقے پر  گرا ہے۔

صیہونی میڈیا نے  رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ کے حملوں میں نہریا اور عکا نامی علاقوں میں کم سے کم دو اسرائیلوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔   

واللا ویب سائٹ نے بھی خبر دی ہے کہ جنوب لبنان سے اسرائیل پر 150 میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .