ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جمعے کو شام تک غزہ میں کم سے کم اکہتر عام فلسطینی شہری شہید ہوچکے تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے جمعے کی رات بتایا ہے کہ سات اکتوبر دو ہزار تیئس سے غزہ پر غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چالیس ہزار تین سو چونتس ہوچکی ہے ۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 93 ہزار 356 ہوچکی ہے۔
فلسطین کی محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعے کی صبح غزہ کے مخلتف علاقوں پر صیہونی فوج کے حملوں میں پچاس فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔
اسی کے ساتھ غزہ کے سول ڈیفنس کے ادارے کے بتایا تھا کہ جمعے کو مصطفی حافظ نامی اسکول پر بمباری میں کم سے کم دس افراد شہید ہوگئے تھے۔
غزہ کے سول ڈیفنس نے بتایا کہ اس اسکول میں سات سو فلسطینی پناہ گزین تھے ۔
آپ کا تبصرہ