24 اگست، 2024، 6:00 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85577803
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی فوجیوں نے پھر قرآن مجید کی بے حرمتی کی

تہران-ارنا- صیہونی فوجیون نے غزہ پٹی میں اپنے مجرمانہ اقدامات جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر کئی مسجدوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ہی وہاں رکھے قرآن مجید کی بے حرمتی کی۔

الجزیرہ ٹی وی چینل نے غزہ میں  صیہونی فوجیون کے ہاتھوں مسجد گرانے اور قرآن مجید کو جلانے کی ویڈیو کلپ جاری کی ہے۔

ویڈیو کلپ میں جو نظر آ رہا ہے اس کے مطابق صیہونی فوجی ، شمالی غزہ میں " نبی صالح" مسجد میں داخل ہونے کے بعد قرآن کو پھاڑتے اور جلاتے ہيں۔

الجزیرہ ٹی وی چینل نے ایک اور ویڈیو کلپ نشر کیا ہے جس میں جنوبی غزہ کی خان یونس مسجد کو صیہونی فوجی تباہ کرتے نظر آ رہے ہيں۔ اس مسجد کی تاریخ 100 سے زائد ہے اور یہ علاقے کی قدیمی ترین مسجدوں میں سے ہے ۔

الجزیرہ ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں مسجدوں کا انہدام اور قرآن مجید کی بے حرمتی در اصل دنیا کے 2 ارب مسلمانوں کی عقیدت کی توہین ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے حملے میں غزہ کی " مسجد العمری" بھی تباہ ہو گئی جو 14 صدی پرانی ہے ۔

غزہ پر غاصب صیہونی فوج کے حملوں میں اب تک 609 مسجدیں پوری طرح سے تباہ ہو ہو گئيں جبکہ 211 مسجدوں کو نقصان پہنچا ہے۔

صیہونی فوجیوں نے غزہ میں 3 کئی چرچ بھی تباہ کئے ہيں۔

غزہ پر حملے کے دروان صیہونی فوجیوں نے تمام انسانی حقوق کی اصولوں کو پامال کرتے ہوئے اسپتالوں، اسکولوں، دینی مراکز اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

غزہ پر صیہونی فوج کے حملے میں اب تک 40 ہزار سے زائد  لوگ شہید ہو چکے ہيں جن میں زيادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .