23 اگست، 2024، 9:32 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85576854
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں ایک صیہونی فوجی ہلاک اور بارہ زخمی

تہران – ارنا – شہر غزہ کے محلہ زیتون میں ایک عمارت کے قریب بم کے دھماکے میں ایک صیہونی فوجی ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے

 ارنا نے فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے یہ فوجی محلہ زیتون کے نتساریم سیکٹر کی توسیع کے  لئے عمارتوں کو دھماکہ خیز مواد سے منہدم کرنے کے مشن پر کام کررہے تھے کہ ان کے قریب ہی نصب بم پھٹ گیا۔

 اس دھماکے میں کم سے کم ایک صیہونی فوجی ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں چار کی حالت خراب بتائی گئی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے ریڈیو اور ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فوج کو یقین ہے کہ ان فوجیوں کے راستے میں گھات لگاکے دھماکہ کیا گیا ہے۔  

 یہ دھماکہ ایسی حالت میں ہوا ہے کہ اس سے تھوڑی ہی دیر قبل صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان ڈینیل ہاگاری نے اعلان کیا ہے کہ جنگ غزہ کے آغاز سے اب تک 695 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 ہزار 357 زخمی ہوئے ہیں۔

صیہونی فوج کے ترجمان نے ہلاک اور زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کے یہ اعدادوشمار ایسی حالت میں بتائے ہیں کہ غاصب صیہونی حکومت اپنے ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی صحیح تعداد کبھی نہیں بتاتی  اور سرکاری اعداد وشمار پر خود صیہونی بھی یقین نہیں کرتے۔   

 صیہونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے گزشتہ دسمبر میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ  ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کے جو اعداد وشمار حکومت یا فوج جاری کرتی ہے وہ اسپتالوں کے بتائے ہوئے اعدادوشمار سے بہت کم ہوتے ہیں۔

اس کے بعد صیہونی حکومت نے اسپتالوں کے لئے فرمان صادر کیا کہ حکومت کی اجازت کے بغیر ہلاک اور زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد کسی کو نہ بتا ئيں۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے کہا ہے کہ حکومت اپنے ہلاک اورزخمی ہونے والے فوجیوں کی جو تعداد بتاتی ہے، اصلی تعداد اس چار پانچ گنا زیادہ ہوتی ہے۔  

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .