21 اگست، 2024، 5:15 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85575269
T T
0 Persons

لیبلز

سید عباس عراقچی ایران کے وزیر خارجہ بنے

21 اگست، 2024، 5:15 PM
News ID: 85575269
سید عباس عراقچی  ایران کے وزیر خارجہ بنے

تہران - ارنا - اسلامی  جمہوریہ ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے سید عباس عراقچی کو کثرت رائے سے وزير خارجہ بنا دیا۔

 بدھ کے روز ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں  اور دو ہفتوں سے جاری  بحث اور جانچ کے بعد  نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کی طرف سے کمیشنوں اور  پارلیمنٹ میں تجویز کردہ وزراء کی اہلیت، ریکارڈ اور پروگرام پر غور کیا گیا اور پھر دوبارہ ووٹنگ کی گئ۔

حتمی ووٹنگ میں اور پارلیمنٹ کے ارکان کے اکثریتی ووٹوں کے ساتھ، سید عباس عراقچی کو 14ویں حکومت کے وزیر خارجہ کے طور  منظوری دے دی گئ۔

 عباس عراقچی نے 288 میں سے 247 ووٹ حاصل کیے۔

سید عباس عراقچی 5 دسمبر  1962  پیدا ہوئے اور وہ ایک ایرانی سفارت کار اور سیاست داں ہیں جو سن 2021 سے  سے خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے سیکرٹری کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

اس سے قبل وہ 4 برسوں تک ایران کے نائب وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز رہے۔ وہ ویانا میں 5+1 گروپ کے ساتھ ایران کی جوہری مذاکراتی ٹیم کے رکن بھی تھے۔

انہوں نے وزارت خارجہ کی یونیورسٹی کی  بین الاقوامی تعلقات کی فیکلٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں بیچلر ڈگری، اسلامی آزاد یونیورسٹی، سے سیاسیات میں ماسٹر ڈگری اور کینٹ یونیورسٹی سے سیاسی  نظریات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .