ارنا کے مطابق یزد کے ڈیساسٹر مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے ارنا کو ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ انھوں نے یزد کے امام جمعہ کے ساتھ تفت اسپتال جاکر بس حادثے ميں زخمی ہونے والے پاکستانی زائرین اربعین کی عیادت کی ہے۔
انھوں نے بتایا ہے کہ اس حادثے ميں زخمی ہونے والوں میں سے دو تین لوگ آئی سی یو میں ہیں لیکن ان کی حالت بھی ٹھیک ہورہی ہے۔
یزد کے ڈیساسٹر منیجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والے کچھ لوگ بالکل ٹھیک ہوکے اسپتال سے چھٹی پاچکے ہیں اور چند افراد آئندہ چند گھنٹوں ميں اسپتال سے رخصت ہوسکتے ہیں کیونکہ ان کی حالت ٹھیک ہوچکی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفارت خانے کے ایک اعلی عہدیدار بھی بس حادثے کے بعد یزد کے لئے روانہ ہوچـکے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے زائرین اربعین کی ایک بس یزد کے دہشیر علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئ۔
اس حادثے میں اٹھائیس زائریں جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال ميں داخل کرادیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ