18 اگست، 2024، 9:10 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85572113
T T
0 Persons

لیبلز

مقبوضہ فلسطین کے لیے تمام امریکی  پرواز منسوخ

تہران - ارنا - صہیونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے نے مقبوضہ فلسطین کے لیے جانے والی تمام امریکی پروازوں کو منسوخ کئے جانے کی خبر دی ہے ۔

صہیونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن  کے ادارے  نے اعلان کیا ہے کہ امریکن ایئرلائنز نے اپریل 2025 تک مقبوضہ فلسطین کے لیے اپنی تمام پروازیں باضابطہ طور پر منسوخ کر دی ہیں۔

اس سے قبل صہیونی اخبار "اسرائیل ہیوم" نے لکھا تھا کہ بڑی  ایئر لائن  "امریکن ایئر لائنز" نے اپریل 2025 تک مقبوضہ فلسطین کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

اس اخبار کے مطابق فی الحال کمپنی کی ویب سائٹ اور ریزرویشن سینٹر پر آئندہ موسم سرما میں مقبوضہ فلسطین کے لیے اور وہاں سے امریکہ کے لئے  کوئی براہ راست پرواز نہيں ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .