غزہ پٹی کی ریلیف اینڈ ریسکیو آرگنائزیشن نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے تازہ ترین اعدادوشمار شائع کیے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک یہ تنظیم 35 ہزار شہداء کے جسد خاکی اسپتالوں میں منتقل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔
صیہونی حکومت نے اپنی بمباری جاری رکھتے ہوئے غزہ پٹی میں 7 ہزار شہداء کے جسد خاکی کو نکالنے سے روک دیا ہے اور 10 ہزار سے زائد لاپتہ افراد تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں ضروری سہولیات کی کمی کے باعث نہیں نکالا جا سکتا۔
ممنوعہ اور غیرروایتی ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے 1760 شہداء کے جسد خاکی مکمل طور پر برباد ہو گئے ہیں جبکہ باقی تمام مکین غزہ پٹی کے کل رقبے کے تقریباً ٪11 علاقے میں محصور ہیں۔
صیہونی جارحیت کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی کے قبرستانوں سے 2,210 لاشیں چرائی جا چکی ہیں۔
آپ کا تبصرہ