1 فروری، 2025، 11:26 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85737105
T T
0 Persons

لیبلز

ترکیہ سے  ایران کے 55 تاریخی نوادرات کی واپسی

تہران – ارنا – ایران کے  55 تاریخی نوادارات جو ترکیہ اسمگل ہوئے تھے، ایران کو واپس کردیئے گئے

 ارنا کے مطابق ترکیہ کے شہر ارزروم میں ایران کے تاریخی نوادرات جو اسمگل ہوکر اس شہر میں پہنچے تھے، پولیس نے پکڑلئے جس کی اطلاع ایرانی کونسلیٹ کی دی گئی ۔

   اس کے بعد پکڑی جانے والے والے نوادرات کی تصاویرعجائب گھروں کے ادارے کو بھیجی گئيں اور یہ ثابت ہوجانے کے بعد کہ  یہ نوادارات ایران کی تاریخی ثقافتی میراث سے تعلق رکھتے ہیں، ترکیہ سے 1970 کے یونیسکو کنوینشن اوراس حوالے سے  ایران اور ترکیہ کے باہمی سمجھوتے  کے مطابق  ان کی واپسی کی درخواست کی گئي۔

 ترکیہ نے اس درخواست کے بعد وہ نوادرات  باضابطہ طورپر ارزروم میں ایرانی کونسلیٹ کے حوالے کردیئے ۔  

ترکیہ سے  ایران کے 55 تاریخی نوادرات کی واپسی

ترکیہ سے  ایران کے 55 تاریخی نوادرات کی واپسی

 ان تاریخی نوادرات میں ساسانی دور کی ایک تلوار اور دیگر، شیشے، لوہے، اور کانسی کی تاریخی و ثقافتی میراث سے تعلق رکھنے والے نوادرات اور 42 تاریخی سکے شامل تھے۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .