17 اگست، 2024، 9:52 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85571097
T T
0 Persons

لیبلز

ایران و مصر کے وزرائے خارجہ کی گفتگو، علاقائی حالات پرتبادلہ خیال

تہران- ارنا- مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس ملک کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونی گفتگو کی اطلاع دی ہے۔

الیوم السابع  کے مطابق مصر کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ عبدالعاطی نے علاقے  کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے بارے میں  علی باقری سے  بات چیت کی۔

اس ٹیلیفونی گفتگو میں مصری وزیر خارجہ نے غزہ جنگ کی وجہ سے خطے  میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قاہرہ غزہ پٹی میں انسانی بحران کو ختم کرنے اور وہاں جنگ روکنے کی کوشش کرے گا۔

صیہونی حکومت کے حملے میں تحریک حماس کے سیاسی  دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد باقری کنی اور ان کے مصری ہم منصب کے درمیان یہ دوسری ٹیلی فونی گفتگو ہے ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .