17 اگست، 2024، 6:31 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85570997
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ پٹی میں 10 سے زائد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی

تہران - ارنا - غزہ پٹی میں جھڑپوں اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے زمینی اور فضائی حملوں کے دوران 10 سے زائد صیہونی فوجی زخمی یا ہلاک ہو گئے ہیں۔

القدس  بریگیڈ نے  بتایا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کے "ریم" فوجی اڈے پر متعدد راکٹ فائر کیے ہیں۔

"المجاہدین" بٹالین نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا: "ہم نے " حاصب111" میزائل سے "دیر البلح" کے مشرق میں واقع "تلہ الکرد" ​​میں دشمن کے فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

"ناصر صلاح الدین"  بریگیڈ نے بھی اعلان کیا: ہم نے "نتزاریم" میں دشمن کی چھاونی  کو میزائل "107" سے نشانہ بنایا۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے بھی بتایا ہے کہ غزہ پٹی میں غاصب  صیہونی حکومت کے فوجیوں کے لیے ایک سنگین سیکیورٹی واقعہ پیش آیا ہے اور اس واقعے میں 11 صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

صہیونی میڈیا نے بھی اس واقعے میں ایک صیہونی فوجی کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .