امریکہ میں معاشی کساد بازاری اور مشرق وسطی میں کشیدگی جاری رہنے کے بعد پیر کو عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں کاروباری روز میں اضافہ ہوا۔
برنٹ نارتھ سی خام تیل کی قیمت 28 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 79 ڈالر و 94 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی۔ امریکہ کے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 42 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 77 ڈالر 26 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔
آئی جی انسٹی ٹیوٹ کے مارکیٹ تجزیہ کار ٹونی سائکامور نے اس بارے میں بتایا: امریکہ میں گزشتہ ہفتے کے مثبت اقتصادی اشاروں نے امریکہ میں کساد بازاری کے خدشے کو کم کر دیا۔
انہوں نے مزید بتایا: تہران میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کے قتل کے بعد صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے سخت ردعمل پر بہت زیادہ تشویش پائی جاتی ہے۔
آئی این جی انسٹی ٹیوٹ کے کموڈٹی ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ وارین پیٹرسن نے کہا: "عالمی خام تیل کی منڈیاں ابھی تک ایران کے جواب کا انتظار کر رہی ہیں۔"
آپ کا تبصرہ