صیہونی ٹیلی ویژن کے چینل- 14 نے اتوار کو بتایا ہے کہ حزب اللہ کے کل کے ڈرون حملے میں ایسے مقامات کو نشانہ بنایا گیا جن کے بارے میں اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس شعبے کے حکم پر بات کرنا منع ہے۔
اس ٹی وی چینل نے مزيد بتایا کہ اسرائیل کا دفاعی نظام حزب اللہ کے صرف ایک ڈرون کو روکنے اور مار گرانے میں کامیاب رہا۔
ہفتے کی شام حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں کئی اہداف پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملہ کیا۔
بعض ذرائع ابلاغ نے زور دے کر کہا کہ الجلیل سمیت بعض علاقوں میں زور دار دھماکے ہوئے اور مقبوضہ شہر صفد اور کریات شمونا کالونیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی ذرائع کے مطابق شمالی مقبوضہ فلسطین کے الجلیل علیا کے کم سے کم 20 علاقوں میں خطرے کے سائرن مسلسل ایک گھنٹے تک بجتے رہے۔
آپ کا تبصرہ