2 اگست، 2024، 4:52 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85556268
T T
0 Persons

لیبلز

اسماعیل ہنیہ کے لیے ترکیہ، یمن، انڈونیشیا اور فلسطین کے لوگوں نے نماز جنازہ پڑھی

تہران - ارنا - ترکی اور یمن  کے  ہزاروں افراد نے جمعہ کے روز  مختلف علاقوں میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کی جنہيں گزشتہ بدھ کرو تہران میں صیہونی حکومت نے قتل کر دیا تھا۔

ترکیہ میں آج جمعہ کی نماز کے ساتھ ہی ہزاروں لوگوں  نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ  کی نماز جنازہ پڑھی۔

یمنی ذرائع ابلاغ نے ملک کے مختلف علاقوں میں شہید اسماعیل ہنیہ کے لیے  نماز جنازہ پڑھے جانے کی خبر دی اور مزید بتایا ہے کہ ہزاروں یمنی عوام نے آج صنعاء میں شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کی اور اس شہید کے لئے نماز جنازہ پڑھی۔

خبروں کے مطابق انڈونیشیا کے  ہزاروں  باشندوں نے شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ پڑھی۔

فلسطینی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ فلسطینیوں نے جمعہ کی نماز کے ساتھ ہی غزہ، مغربی کنارے اور  بیت المقدس سمیت فلسطین کے مختلف علاقوں میں شہید اسماعیل ہنیہ کی  نماز جنازہ پڑھی۔

نماز کے اختتام پر شرکاء نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام سے اس جرم کا جواب دینے کا مطالبہ کیا۔

قبل ازیں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے آزاد فلسطینی قوم اور عرب اور اسلامی ممالک کے عوام سے جمعہ کے روز تمام مساجد میں نماز جمعہ کے بعد شہید اسماعیل ہنیہ کے لیے غائبانہ نماز جنازہ کی اپیل کی  تھی ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .