تیونس وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا: تیونس لبنان پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ لبنان کی سلامتی اور اس کی خودمختاری پر حملہ حق طلب اور حریت پسند آوازوں کو کبھی خاموش نہیں کر سکتا اور اس سے مزاحمت کا عزم اور زیادہ بڑھے گا۔
تیونس کی وزارت خارجہ نے مزید کہا: "کسی بھی غیر ملکی فریق کو یہ حق حاصل نہيں ہے کہ وہ کسی ایسے کے لئے فرائض کا تعین کرے جو غاصبانہ قبضے کے خلاف جد و جہد کر رہا ہو ۔ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کی مخاصمانہ پالیسیوں کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری پر عمل کرے۔
اس بیان میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کا ذکر کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے: ہنیہ کا قتل ملکوں کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی اور جارحیت ہے۔
آپ کا تبصرہ