صدر ایران نے لکھا ہے: آج ایران اپنے غم و خوشی کے شریک ، مزاحمت کی راہ میں ہمیشہ قابل فخر ساتھی ، فلسطینی مزاحمت کے بہادر رہنما ، شہید القدس، حاج اسماعیل ہنیہ کا سوگ منا رہا ہے۔ کل میں نے ان کے فاتح ہاتھ کو اٹھایا اور آج انہیں کاندھا دینا ہوگا۔
صدر نے اپنے پیام میں لکھا: شہادت، مردان خدا کا ہنر ہے ، ایران و فلسطین کی قوموں کا تعلق بہت سے زیادہ مضبوط ہوگا اور مظلوموں کے دفاع کی راہ پر پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ قدم آگے بڑھائے جائيں گے۔ ایران اپنی ارضی سالمیت ، عزت، حیثيت اور فخر و شرف کا دفاع کرے گا اور دہشت گرد غاصبوں کو اس بزدلانہ قدم پر پچھتانے پر مجبور کر دے گا۔ " إِنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٞ ذُو ٱنتِقَامٖ"( یعنی اللہ طاقتور اور انتقام لینے والا ہے۔ )
آپ کا تبصرہ