ایران کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری  کے دن امام خمینی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق رہے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے آنے والے مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ نے پیر 29 جولائي کو قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

ارنا کے مطابق  امام خمینی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے انفارمیشن سینٹر کے مطابق ایئر پورٹ کے نائب سربراہ محمد رضا فردی نے بتایا ہے کہ 30 جولائی کو نئے ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری کے پیش نظر پروازوں کے شیڈول  میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

 انھوں نے بتایا کہ سبھی پروازیں اپنے شیڈول کے مطابق انجام پائيں گی  ۔

انھوں نے بتایا کہ مسافر حضرات ٹیلیفون نمبر 096330  سے رابطہ کرکے یا www.ikac.ir پر جاکر اپنی فلائٹ کی پوزیشن معلوم کرسکتے  ہیں ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .