حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے : لبنان کی اسلامی مزاحمت مجدل الشمس کو نشانہ بنانے کے دشمن کے دعووں کی سخت الفاظ میں تردید کرتی ہے اور اس کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہيں ہے۔
لبنان کی "الاحد" ویب سائٹ نے بھی جو حزب اللہ قریب سمجھی جاتی ہے، باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مجدل ا لشمس پر حملے کا حزب اللہ پر الزام پوری طرح سے بے بنیاد اور غلط ہے۔
میڈیا میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ میزائل غلطی سے اسرائيل کے آئرن ڈوم سے فائر ہو گيا تھا ۔
در ایں اثنا اکسیوس وب سائٹ نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اقوام متحدہ کو اطلاع دی ہے کہ مجدل شمس کا واقعہ اسرائیل کے ایک اینٹی ایئر کرافٹ میزائل کے فٹبال اسٹیڈیئم میں گرنے سے پیش آیا ہے
آپ کا تبصرہ