27 جولائی، 2024، 6:22 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85550547
T T
0 Persons

لیبلز

حماس: اسرائیلی  جھوٹ  کا سلسلہ جاری/ دیرالبلح کا جرم، نسل کشی کا تسلسل، حماس

تہران - ارنا - تحریک حماس نے ہفتہ کو "دیر البلح" میں صہیونی فوج کی طرف سے کیے گئے نئے جرم کی مذمت کرتے ہوئے، اسے غزہ پٹی میں جاری نسل کشی کا تسلسل قرار دیا ہے۔

حماس رہنما "اسامہ حمدان" نے  اس سلسلے میں کہا ہے: دیر البلح میں جو کچھ ہوا وہ غاصب اسرائیلی حکومت  کے  نسل کشی کے منصوبے کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا:  غاصب حکومت  یہ کہہ کر کہ "خدیجہ اسکول" حماس کی قیادت کا ٹھکانہ ہے، جھوٹ بولنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

حمدان نے مزید کہا: ہم نے ثالثوں کی سنجیدہ تجاویز سے اتفاق کیا، لیکن  غاصب حکومت جارحیت روکنا نہیں چاہتی۔

حماس نے اس بارے میں ایک بیان میں کہا ہے: دیر البلح میں  قتل عام  صیہونی حکومت کا  وحشیانہ جرم ہے  اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گرد صیہونی حکومت تمام انسانی اقدار سے بے بہرہ ہے ۔ ہم اپنی عرب اور اسلامی   امت  اور دنیا کے آزاد لوگوں سے  اپیل کرتے ہیں کہ وہ اٹھیں اور نسل کشی کی جنگ روکنے کے لیے دشمن پر دباؤ ڈالیں۔

غزہ پٹی کے مرکز میں واقع شہر "دیر البلح" کے مغرب میں خدیجہ  اسکول پر  ہفتے روز صہیونی فوج  کے حملے میں کم از کم 31 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .