24 جولائی، 2024، 3:48 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85548082
T T
0 Persons

لیبلز

ہیمبرگ کے  اسلامی مرکز پر جرمن پولیس کا حملہ

لندن- ارنا – جرمن وزارت داخلہ نے جھوٹے اور بے بنیاد دعووں کے ساتھ ہیمبرگ کے اسلامی مرکز کو بند کردیا۔

ارنا کے مطابق جرمن پولیس نے بد ھ کو  ہیمبرگ میں اسلامی مرکز کی عمارت پر حملہ کرکے اس کے اثاثوں کو ضبط اور اس مرکز کو بند کردیا۔ اس رپورٹ کے مطابق جرمن وزارت داخلہ نے دعوی کیا ہے کہ ہیمبرگ کا اسلامی مرکز بقول اس کے انتہا پسندانہ اسلامی اہداف کے لئے کام کرتا ہے۔

 جرمن وزارت داخلہ نے اعلان کیان ہے کہ بدھ کو عدالت کے حکم پر جرمنی کے  آٹھ صوبوں میں اسلامی مرکز کی عمارتوں کی تلاشی لی گئی۔   

   قابل ذکر ہے کہ ہیمبرگ کے اسلامی مرکزی کی عمارت میں جرمنی کی قدیمی ترین مسجد بھی ہے جو اپنی فیروزی رنگ کی بیرونی عمارت کی وجہ سے کافی مشہور ہے ۔

جرمن حکومت نے ہیمبرگ کے اسلامی مرکز کے ساتھ ہی فرینکفرٹ، میونخ اور برلن کے اسلامی  مراکز کو  بھی بند کردیا  ہے۔ جرمن حکومت کے اس اقدام کے نتیجے میں جرمنی میں شیعہ مسلمانوں کی  چار مساجد بند ہوجائیں گی۔

جرمن حکومت نے ہیمبرگ کے اسلامی مرکز کو ایسی حالت میں بند کردیا ہے کہ اس مرکز نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ ہر قسم کے تشدد اورانتہا پسندی کا مخالف اور آمن و آشتی نیز ادیان کے درمیان گفتگو اور مذاکرات کا حامی ہے۔  

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .