22 جولائی، 2024، 9:06 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85546026
T T
0 Persons

لیبلز

شام کی تعمیرنو کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد پر زور

تہران – ارنا – شام کے وزیر خارجہ اور ایران کے وزیر خارجہ کے سینیئر مشیر نے پناہ گزینوں کے مسئلے کو سیاسی بنانے کی مغربی ملکوں کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے شام کی تعمیر نو کے لئے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کی شروع کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔   

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے سینیئر مشیر علی اصغر خاجی نے اپنے دورہ دمشق میں شامی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں باہمی روابط اور شام کی صورتحال نیز اہم بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

انھوں نے شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد سے ملاقات میں شام کی صورتحال پر گفتگو کے دوران، اس ملک کے سیاسی اور سیکورٹی مسائل کا جائزہ لیا۔ 

ایران کے وزیر خارجہ کے سینیئر مشیر نے شام کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں باہمی روابط پر گفتگو کی اور دونوں ملکوں کے درمیان انجام پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

 اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے شام کی تعمیر نو کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد شروع کئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 شام کے وزیرخارجہ اور ایران کے وزیرخارجہ کے سینیئر مشیر نے اسی کے سا تھ شامی پناہ گزینوں کے مسئلے کو سیاسی بنانے کی مغربی ملکوں کی کوششوں کی مذمت کی اور پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لئے ضروری سہولتیں فراہم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .