جہاد اسلامی فلسطین:  تل ابیب پر یمن کا ڈرون حملہ فلسطینیوں کے قتل عام  کا فطری جواب ہے

تہران – ارنا – فلسطین کی اسلامی استقامتی تنظیم جہاد اسلامی نے ایک بیان جاری کرکے تل ابیب پر یمن کے کامیاب ڈرون حملے کا خیر مقدم کیا ہے اور اس کو فلسطینی عوام کے قتل عام کا فطری جواب قرار دیا ہے

ارنا نے فلسطینی ابلاغیاتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان جاری کرکے یمن کی مسلح افواج کو تل ابیب میں ایک اہم صیہونی ہدف پر کامیاب ڈرون حملے کی مبارکباد پیش کی ہے

 اس رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمنی افواج کا یہ دلیرانہ اور کامیاب ڈرون حملہ، امریکا کی حمایت سے غاصب صیہونی حکومت کے ذریعے فلسطینی عوام کے قتل عام کا فطری جواب ہے۔   

 جہاد اسلامی فلسطین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے دفاع میں یمنی بھائیوں کی مشارکت کو مغربی ملکوں  کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کی  بے دریغ حمایت کے ردعمل کی حیثیت سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین نے مزید کہا ہے کہ ہمارے لبنانی اور عراقی بھائیوں کی طرح یمنی بھائیوں نے بھی ثابت کردیا ہے کہ  مسئلہ فلسطین، اسلامی دنیا کا بنیادی اور مرکزی مسئلہ ہے اورمزاحمت صیہونیوں نیز ان کے مغربی حامیوں کی جارحیت کے مقابلے کی واحد راہ ہے۔

ارنا کے مطابق   جمعے کی صبح ایک ڈرون طیارے نے تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کے قریب ایک عمارت پر حملہ کیا ہے۔

 صیہونی میڈیا ذرائع نے بھی رپورٹ دی ہے کہ ایک بڑا ڈرون طیارہ سمندر کی طرف سے نیچی ڑان کے ساتھ تل ابیب میں داخل ہوا اور ایک عمارت سے ٹکرا گیا۔

صیہونی میڈیا نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ  یہ بڑا ڈرون طیارہ  پتہ نہیں کس طرح تمام دفاعی اور سیکورٹی دیواروں کو توڑتا ہوا تل ابیب کے اندر داخل ہوکر عمارت پر حملہ آور ہوا۔

میڈیا ذرائع نے تل ابیب پر یمن کے اس ڈرون حملے میں ایک صیہونی کی ہلاکت اور سات کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .