16 جولائی، 2024، 11:28 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85540726
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی نئی حکومت کی پالیسی کثیر جہتی ہے

نیویارک - ارنا - ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی  باقری کنی  نے  کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی نئی حکومت کا نقطہ نظر اور خارجہ پالیسی اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی بنیاد پر کثیرالجہتی  کو استحکام بخشنا ہے۔

انہوں نے کہا: ایران کے نو منتخب صدر نے اعلان کیا ہے کہ خارجہ پالیسی کا اصل اصول ، نئے ہمہ گیر افق کھولنا، بات چیت، تعاون ، مساوات اور باہمی احترام کی بنیاد پر تمام حکومتوں سے دوستانہ تعلقات ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس "ایک زیادہ مستحکم، زیادہ جمہوری اور منصفانہ عالمی نظام کی سمت کثیر الجہتی تعاون" سے خطاب کیا۔

انہوں نے ایران کی نئی حکومت کی پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی نئی حکومت  اقوام متحدہ  کے منشور اور عالمی قوانین کی بنیاد پر نئے ہمہ گیر افق کھولنا، بات چیت، تعاون ، مساوات اور باہمی احترام کی بنیاد پر تمام حکومتوں سے دوستانہ تعلقات کی خواہاں ہے اور اس تناظر میں اسلامی جمہوریہ ایران پڑوسی ملکوں ، علاقائی اور عالمی حکومتوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات ميں زيادہ سے زیادہ توسیع کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا:  ایران کے نو منتخب صدر جناب ڈاکٹر پزشکیان نے  اعلان کیا ہے کہ  ان کی حکومت میں خارجہ پالیسی کا اصل اصول ، نئے ہمہ گیر افق کھولنا، بات چیت، تعاون ، مساوات اور باہمی احترام کی بنیاد پر تمام حکومتوں سے دوستانہ تعلقات ہیں۔

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے اپنی تقریر کے ایک دوسرے حصے میں کہا کہ غیر ملکیوں کی طرف سے یک طرفہ اور جبری پابندیاں آج بھی، شدت پسندانہ  و غیر انسانی یک طرفہ اقدامات کی مثال ہیں ۔ امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی جو ان پابندیوں پر عمل کرتے ہيں، میرے ملک سمیت مخلتف ملکوں میں تباہی اور پابندیوں کا نشانہ بننے والی اقوام کے بے شمار آلام کے ذمہ دار ہيں ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .