14 جولائی، 2024، 9:22 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85538611
T T
0 Persons

لیبلز

انتخاباتی تقریر کے دوران فائرنگ / ٹرمپ زخمی

14 جولائی، 2024، 9:22 AM
News ID: 85538611
انتخاباتی تقریر کے دوران فائرنگ / ٹرمپ زخمی

تہران (ارنا) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پنسلوانیا میں انتخاباتی تقریر گولی چلنے کی وجہ سے روک دی گئی اور اطلاعات کے مطابق انہیں معمولی چوٹ آئی ہے۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق، اتوار کی صبح باٹلر، پنسلوانیا میں ٹرمپ کی تقریر کے دوران فائرنگ کی وجہ سے امریکی سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں نے انہیں اپنی حفاظت میں لے کر وہاں سے ہٹا دیا۔

ویڈیو فوٹیج اور تصاویر میں ٹرمپ کا چہرہ خون میں لتھڑا ہوا دکھایا گیا ہے۔

باڈی گارڈز کی طرف سے زمین سے اٹھاتے وقت ٹرمپ نے مکہ بناکر لہرایا۔

ڈیلی میل نے لکھا کہ ٹرمپ کی چوٹ ذیادہ گہری نہیں۔

امریکہ میں مسلح تشدد ایک تشویشناک اور عام مسئلہ ہے اور اس ملک میں ہتھیاروں کی تعداد اس کی آبادی سے زیادہ ہے۔

مسلح تشدد آرکائیو نامی ادارے نے پچھلے سال آتشیں اسلحے سے 40,000 سے زیادہ اموات ریکارڈ کی ہیں۔

 امریکہ میں ہتھیاروں کو محدود کرنے کی کوششوں کو ہمیشہ سیاست دانوں اور گن لابی کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دریں اثنا، امریکی سپریم کورٹ نے حال ہی میں ایک وفاقی قانون کی منظوری دی ہے جس کے مطابق گھریلو تشدد کے مرتکب افراد آتشیں اسلحہ رکھنے کے مجاز نہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فیصلہ گھریلو تشدد سے بچ جانے والوں کے لیے گزشتہ تین دہائیوں سے مدد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور کانگریس پر بندوق کے تشدد کی وبا کو ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں گے جو امریکی معاشرے کو توڑ رہی ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .